رازداری کی پالیسی

یہ ٹروتھ فار ٹوڈے ورلڈ مشن اسکول، انکارپوریٹڈ، ‎(“Truth for Today”)‎ کی ویب سائٹ ہے۔ ہم اس ویب سائٹ (“ویب سائٹ”) کے توسط سے ہمیں آپ کی فراہم کردہ معلومات کا احتیاط سے تحفظ کرکے آپ کی رازداری کا احترام کرتے ہیں۔ ہم ہمارے اوپر آپ کے اعتماد کی ستائش کرتے ہیں۔ آپ کے تئیں ہمارا اعتماد اس معلومات کو احتیاط اور حساسیت کے ساتھ استعمال کرنے کا ہے۔ درج ذیل سے اس امر کا انکشاف ہوتا ہے کہ یہ ویب سائٹ کون سی معلومات اکٹھا کرتی ہے اور ہم اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔

ویب سائٹ کی رازداری

ویب سائٹ سے آپ کے منسلک ہونے پر، ہم آپ کو انٹرنیٹ رسائی فراہم کرنے والے کمپیوٹر کے انٹرنیٹ (IP) ایڈریس کو پہچان پاتے ہیں۔ IP ایڈریس کے ہمارے استعمال سے ہمارے سرور یا بصورت دیگر ہماری ویب سائٹ کے منتظمین کو درپیش مسائل کی تشخیص کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسے وسیع آبادیاتی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کا IP ایڈریس کبھی بھی ایک فرد کی حیثیت سے آپ سے مربوط نہیں کریں گے اور نہ ہی دوسری کمپنی یا تنظیم کو اسے فراہم کریں گے۔

دوسری ویب سائٹس

ویب سائٹ میں دیگر ایسی انٹرنیٹ سائٹس کے لنکس ہو سکتے ہیں جو ٹروتھ فار ٹوڈے کے ذریعہ نہیں چلائے جاتے ہیں یا اس کے زیر اختیار نہیں ہیں۔ ہم ٹروتھ فار ٹوڈے سے تعلق نہیں رکھنے والی سائٹس کے رازداری کے طرز عمل یا مشمولات کے ذمہ دار نہیں ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں۔ آپ جو بھی ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں ہم آپ کو ان سبھی کی رازداری کی پالیسی پڑھ لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

معلومات کا استعمال اور افشاء

ہم ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات تب تک اکٹھا نہیں کرتے ہیں جب تک آپ ایک رجسٹریشن فارم، آرڈر فارم، سروے فارم پر ہمیں فراہم نہ کریں، یا آپ ہمیں ایک ای میل نہ بھیجیں۔ ویب سائٹ آپ سے ہمیں رابطے کی معلومات (جیسے آپ کا ای میل پتہ یا ڈاک کا پتہ)، مالی معلومات (جیسے آپ کا اکاؤنٹ نمبر یا کریڈٹ کارڈ نمبر)، اور آبادیاتی معلومات (جیسے زپ کوڈ یا عمر) فراہم کرنے کی درخواست یا مطالبہ کر سکتی ہے۔ آپ کی درخواست کردہ معلومات، پرودکٹس یا خدمات فراہم کرنے کے لیے ہم اس معلومات کو استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے آرڈر کردہ پروڈکٹس یا خدمات کا بل بھیجنے کے لیے مالی معلومات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اکٹھا کردہ کوئی بھی معلومات بنیادی طور پر ٹروتھ فار ٹوڈے کی داخلی معلومات کے لیے ہوتی ہے اور گروپ یا تنظیم سے باہر کے کسی بھی شخص کو فراہم نہیں کرائی جاتی ہے، سوائے آپ کے نام اور ڈاک کے پتے کے، جو ویب سائٹ کے ذریعہ آپ کے آرڈر کردہ پروڈکٹس بذریعہ ڈاک بھیجنے کے لیے تیسرے فریق کو دیئے جا سکتے ہیں۔

آپ کو ذاتی طور پر قابل شناخت اور آبادیاتی معلومات (جیسے نام، ڈاک کا پتہ، ای میل پتہ، فون نمبر، وغیرہ) فراہم کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ ہم آپ کو یہ معلومات جمع کرانے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ ہم بہتر ڈھنگ سے یہ سمجھ سکیں کہ ہمارے صارفین کون ہیں۔

اگر آپ اس سائٹ کو ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات فراہم کرتے ہیں تو، ہم فعال طور پر اکٹھا کردہ دیگر معلومات کے ساتھ اس معلومات کو یکجا کرسکتے ہیں، الّا یہ کہ آپ اکٹھا کیے جانے کے وقت بصوری دیگر بیان کر دیں۔

ہم آپ کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کا افشاء تیسرے فریقوں کے سامنے کر سکتے ہیں، لیکن صرف:

  1. ان ٹھیکیداروں کے سامنے جنہیں ہم اپنے کاروبار کا تعاون کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں (جیسے ریسرچ وینڈر اور ٹیکنیکل سپورٹ)، ویسی صورت میں ہم ایسے تیسرے فریقوں سے اس رازداری کی پالیسی کے مطابق برتاؤ کرنے اور انہی مقاصد کے لیے اسے استعمال کرنے پر اتفاق کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
  2. نفاذ قانون سے متعلق درخواستوں کا جواب دینے کے لیے یا جہاں پر قابل اطلاق قوانین، عدالتی فرامین یا سرکاری ضوابط کے ذریعہ مطلوب ہو۔

اس رازداری کی پالیسی میں متصور کردہ معلومات کی جمع آوری، استعمال اور افشاء اس معلومات کو آپ کی رہائش والے ملک سے باہر واقع ان عملداریوں میں منتقل کرنا شامل ہو سکتا ہے جہاں پر ممکن ہے ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے سلسلے میں یکساں قوانین اور اصول نہ ہوں۔ یہ معلومات فراہم کرکے، آپ اس رازداری کی پالیسی کے مطابق ایسی منتقلیوں اور افشاء کو منظور کرتے ہیں۔

آن لائن ٹریکنگ

ہماری ویب سائٹ فی الحال ‎ویب براؤزر کے ‎“Do Not Track”‎ والے سگنلز یا دیگر ملتے جلتے میکانزم کا جواب نہیں دیتی ہے۔ جیسا کہ “معلومات کا استعمال اور افشاء” اور “کوکیز” والے سیکشنز میں بیان کیا گیا، ہم ایسا سافٹ ویئر استعمال کر سکتے ہیں جو تیسرے فریق کی ویب سائٹس یا آن لائن سروسز پر آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کر سکتے ہیں تاکہ ویب سائٹ پر آپ کے تجربے کو بڑھانے میں ہمیں مدد ملے۔

Google Adwords کی دوبارہ مارکیٹنگ – Throughthescriptures.com تیسرے فریق کی ویب سائٹ (بشمول Google) پر جن صارفین نے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کی ہے ان کے سامنے تشہیر کرنے کے لیے Google Adwords کی دوبارہ مارکیٹنگ کی سروس کا استعمال کر سکتی ہے۔ یہ Google کے تلاش کے نتائج کے صفحے پر متنی اشتہار، یا Google کے ڈسپلے نیٹ ورک پر شامل کردہ کسی ویب سائٹ پر بینر اشتہار کی شکل میں بھی ہو سکتا ہے۔ یہ اشتہارات پیش کرنے کے لیے، throughthescriptures.com کے کسی شخص کے پچھلے ملاحظے کی بنیاد پر Google کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ Google Adwords کی ری مارکیٹنگ کی ٹریکنگ سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے، Google کی Ads Settings ملاحظہ کریں۔

رسائی، تصحیح اور اپ ڈیٹ

آپ کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو قطعی، تازہ ترین اور مکمل رکھنے کے لیے، براہ کرم سبھی نئی رابطے کی معلومات اور ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے ساتھ ویب سائٹ پر موجود مناسب فارم پُر کرکے ٹروتھ فار ٹوڈے پر موجود فائل میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔

ڈیٹا کی سیکیورٹی

ہم اپنے پاس جمع کرائی گئی ذاتی معلومات کو، ترسیل کے دوران بھی اور ہمیں موصول ہوجانے کے بعد بھی، اسے گمشدگی، بیجا استتعمال، اور غیر مجاز رسائی، افشاء، رد و بدل، یا تخریب سے بچانے کے لیے عمومی طور پر قبول کردہ صنعت کے معیارات کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ انٹرنیٹ پر کوئی بھی ترسیل کبھی بھی مکمل محفوظ یا خرابی سے پاک نہیں ہوتی ہے۔ خاص طور پر، اس سائٹ پر یا اس سے مرسلہ ای میل محفوظ نہیں ہو سکتا ہے۔ لہذا، آپ کی معلومات کے تحفظ کے لیے یوں تو ہم کارروباری لحاظ سے قابل قبول ذرائع استعمال کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، مگر ہم اس کی مکمل سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔

آپ کی ذاتی معلومات (نام، ای میل پتہ، وغیرہ) کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ کا ایک میل اور پاس ورڈ مطلوب ہوگا۔ اپنا پاس ورڈ نجی اور محفوظ رکھیں؛ کسی کے ساتھ بھی اس کا اشتراک نہ کریں۔ اگر ویب سائٹ پر سیکیورٹی کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں

ای میلز

ٹروٹھ فار ٹوڈے سے آپ کو جو ای میلز ملیں گے وہ صرف سائٹ پر آپ کی سرگرمی، مثال کے طور پر، خریداری یا کورس کی تکمیل کی بنیاد پر ہوں گے۔

کوکیز

کوکی ایک چھوٹی سی متنی فائل ہوتی ہے جو ریکارڈ رکھنے کے مقاصد سے صارف کے کمپیوٹر پر اسٹور ہوتی ہے۔ ہم ویب سائٹ پر کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم کوکیز میں جو معلومات اسٹور کرتے ہیں اسے ویب سائٹ پر آپ کے رہتے ہوئے آپ کی جمع کرائی گئی کسی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات سے مربوط نہیں کرتے ہیں۔

ہم دائمی کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ دائمی کوکی ایک طویل عرصے تک آپ کے ہارڈ ڈرائیو میں موجود رہتی ہے۔ آپ اپنے انٹرنیٹ براؤزر کے “help” فائل میں فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرکے دائمی کوکیز کو ہٹا سکتے ہیں۔

اگر آپ کوکیز کو مسترد کر دیتے ہیں تو بھی آپ ویب سائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ویب سائٹ کے کچھ حصوں کو استعمال کرنے کی آپ کی اہلیت محدود ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، کوئی صارف کوکیز کو فعال کیے بغیر اندراج یا کورس کے مواد میں لاگ ان نہیں کر سکتا ہے۔

نان الیکٹرانک مواصلات

ہم اپنی جانب سے ڈاک بھیجنے کے لیے دوسری کمپنیوں کو بحال کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنے کام انجام دینے کے لیے درکار ذاتی معلومات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن وہ کسی اور مقاصد کے لیے اسے استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔

رازداری کی پالیسی میں تبدیلی

ہم ویب سائٹ پر اس بیان کا ایک ترمیم شدہ ورژن شائع کرکے کسی بھی وقت اس رازداری کی پالیسی میں ترمیم اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ باقاعدگی سے اس پالیسی سے رجوع کریں۔ اگر ہم ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو اسے اکٹھا کیے جانے کے وقت بیان کردہ سے مختلف انداز میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو، ہم آپ کو یا تو ویب سائٹ کے ہوم صفحہ پر یا بذریعہ ای میل مطلع کریں گے۔

ہم سے کسیے رابطہ کریں

ٹروتھ فار ٹوڈے آپ کی رازداری کا تحفظ کرنے کا پابند ہے۔ چونکہ آپ کی رازداری کا تحفظ کرنا ہمارے لیے اہم ہے، لہذا آپ ہماری رازداری کی پالیسی کے سلسلے میں تشویشات ہمیشہ ہمارے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹروتھ فار ٹوڈے سبھی معقول تشویشات اور استفسارات کا جلدی سے جواب دینے کی کوشش کرے گا۔

Truth for Today World Mission School, Inc.
P.O. Box 2044
Searcy, Arkansas
72145-2044, U.S.A.