- ایڈی کلوئر
- سیلرز ایس۔ کرین، جونیئر
- ارل ڈی۔ ایڈورڈز
- ولیم ڈبلیو۔ گریشم
- ڈیٹن کیسی
- جے لوکہارٹ
- بروس میک لارٹی
- ایڈورڈز پی۔ میئرز
- اوین ڈی۔ اولبرشٹ
- مارٹل پیس
- ڈینی پیٹریلو
- نیلے ٹی۔ پریور
- ڈیوڈ آر۔ ریشٹن
- کوئے ڈی۔ روپر
- ڈیوڈ ایل۔ روپر
- ڈان شیکلفورڈ
- ڈوئین وارڈن
ایڈی کلوئر
ایڈی کلوئر نے سیئرسی ارکنساس کی ہارڈنگ یونیورسٹی، اوکلاہوما سٹی کی اوکلاہوما کرسچین یونیورسٹی، اور ممفس، ٹینیسی کی ہارڈنگ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ریلیجن سے تعلیم حاصل کی۔ وہB.A., M.Th. اور D.Min. کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔ ان کے مقالے میں اناجیلی تبلیغ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ پندرہ سال کی عمر میں تبلیغ شروع کرکے، انہوں نے چالیس سالوں تک انجیل کی تبلیغ کی ہے، اور کلارکس ویلے، ہاٹ اسپرنگز اور بلیتھ ویلے، ارکنساس میں ہونے والے اجتماعات میں خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے USA کی پینتیس ریاستوں میں، اور انگلینڈ، سنگاپور، یوکرین اور ہندوستان سمیت متعدد دیگر ممالک میں 850 سے زائد انجیلی نشستوں میں خطبے پیش کیے ہیں۔ کلوئر ہارڈنگ یونیورسٹی میں بائبل پڑھاتے اور کلاسوں میں خطبہ پیش کرتے ہیں۔ 1981 سے، کلوئر نے ٹروتھ فار ٹوڈے (Truth for Today)، مبلغوں اور اساتذہ کے لیے ایک ماہانہ اشاعت کی ادارت اور اشاعت کا کام سنبھالا ہے۔ 1990 میں، ورلڈ بائبل اسکول کے اساتذہ اور ہیوسٹن، ٹیکساس کے چمپیئنز چرچ آف کرائسٹ کی مدد سے، انہوں نے ٹروتھ فار ٹوڈے شروع کیا۔ بائبل کے تشریحی مطالعوں سے 140 سے زیادہ ممالک میں قریب 40,000 مبلغین اور اساتذہ کو اعانت ملی۔
سیلرز ایس۔ کرین، جونیئر
ڈاکٹر سیلرز ایس۔ کرین، جونیئر چالیس سالوں سے تدریس اور تبلیغ کرتے رہے ہیں اور انہوں نے لوسیانا، الاباما، کینٹوکی اور ٹینیسی میں ہونے والے اجتماعات کی خدمات انجام دی ہیں۔ الاباما کی ایتھنز یونیورسٹی کے گریجویٹ، کرین نے الاباما کرسچین کالج آف ریلیجن (اب ایمریج یونیورسٹی) اور لوتھر رائس سیمنری سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے D.Min. کی اپنی ڈگری ڈیئرفیلڈ، الّینوائس کے ٹرینیٹی ایوانجلیکل ڈیوائنیٹی اسکول (اب ٹرینیٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی) سے حاصل کی۔ کرین ٹینیسی کے سرکاری اسکولی نظام میں اور بائبل سے متعلق مطالعوں کے متعدد اسکولوں میں استاد رہے ہیں، گوئن، الاباما کے اسکول آف ورلڈ ایوانجلزم، اور میڈیسن ٹینیسی کے مڈ ساؤتھ اسکول آف بائبلیکل اسٹڈیز کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے یوکرین، یونان، پیرو، اور پناما میں بھی پڑھایا ہے اور گیارہ ملکوں میں مشن کی تینتیس ٹرپس کی ہیں۔ ایک بسیار نویس، کرین نے 1,500 سے زائد مضامین اور سینتیس نصابی کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان کے مضامین Gospel Advocate اور Power for Today سمیت، متعدد جرائد میں شائع ہوئے ہیں۔ پانچ سال تک، انہوں نے Gospel Advocate Companion، بالغوں کے لیے اسباق پر ایک سالانہ تبصرہ میں لکھا ہے۔ انہوں نے The World Evangelist کے بورڈ میں خدمت انجام دی ہے اور 21st سنچری کرسچین کے لیے جونیئر اور سینئر ہائی بائبل کلاس کے مواد کی تدوین کا کام کیا ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے متعدد لیکچرشپس، انجیلی نشستوں، اور خصوصی پروگراموں میں تقریر کی ہے۔ ان کے اسباق ریڈیو پر اور ٹیلیویژن پروگراموں میں بھی نشر ہوئے ہیں۔سیلرز اور ان کی بیوی وانڈا کی شادی 1961 میں ہوئی تھی۔ ان کے تین بچے اور چار پوتے پوتیاں ہیں۔
ارل ڈی۔ ایڈورڈز
ارل ڈی۔ ایڈورڈز نے تبلیغ، مشنز اور اسکالرشپس میں خداوند کی خدمت انجام دینے کے لیے پوری زندگی وقف کر دی ہے۔ انہوں نے سنٹرل کرسچین کالج (اب اوکلاہوما کرسچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ آرٹس) میں تعلیم حاصل کی ہے، اور ڈیوڈ لپسکامب کالج سے مواصلات میں B.A. کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے ہارڈنگ گریجویٹ اسکول سے M.Th. کی ڈگری حاصل کی اور ڈیئرفیلڈ، الّینوائس کے ٹرینیٹی ایوانجلیکل ڈیوائنیٹی اسکول سے اپنی D.Miss. مکمل کیا۔ ایڈورڈز نے 1952 میں تبلیغ شروع کی اور انہوں نے کنساس، ارکنساس، سسلی اور فلورینس، اٹلی (1960-1976) میں ایک پادری کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے Gospel Advocate، Spiritual Sword، اور دیگر مجلات کے لیے لکھا ہے اور وہ Protecting Our “Blind Side” کے مصنف ہیں۔ ایڈورڈ نے 1976 تا 1977 مشنز کے وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے ہارڈنگ یونیورسٹی میں پڑھایا۔ 1982 میں، انہوں نے فریڈ ہارڈمین یونیورسٹی میں بائبل پڑھانا شروع کیا، جہاں انہوں نے 1991 سے 1993 تک اسکول آف بائبلیکل اسٹڈیز کے ڈین اور 1989 سے 2008 تک بائبل میں گریجویٹ سطح کے علوم کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کی نمایاں تدریس کے لیے فریڈ ہارڈمین کی جانب سے انہیں کئی بار اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ اوکلاہوما کرسچین نے انہیں 1998 میں کالج آف بائبلیکل اسٹڈیز کا سال کا المنائے نامزد کیا۔ 2004 میں، وہ سالانہ FHU لیکچرشپ میں اپریسیئیشن ڈنر (اعزازی عشائیہ) کے مہمانان اعزازی تھے۔ایڈورڈ، گوینڈولین ہال (Gwendolyn Hall) سے 1953 سے 1986 میں ان کی وفات تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے۔ ان کے دو بچے ٹیری اور کرین، اور آٹھ پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہیں۔ ایڈورڈ نے 1988 میں سابق لورا ینگ سے دوسری شادی کی۔
ولیم ڈبلیو۔ گریشم
ڈاکٹر ولیم ڈبلیو۔ گریشم ساٹھ سالوں سے ٹیکساس، کیلیفورنیا، اریزونا، جرمنی اور اسکاٹ لینڈ میں تبلیغ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 1962 میں B.A. اور 1968 میں M.A. کی ڈگری پیپرڈائن یونیورسٹی سے اور M.Div. کی ڈگری ابیلین کرسچین یونیورسٹی سے 1975 میں حاصل کی۔ انہیں ایک مقالہ جمع کرنے پر اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ابردین سے 4985 میں Ph.D. کی ڈگری تفویض کی گئی تھی جس میں ڈیڈ سی اسکرولز (Dead Sea Scrolls) کے مصنفین، قمرن (Qumran) کمیونٹی کی فطرت کا معائنہ کیا گیا تھا۔ 1975 سے 1978 تک، گریشم اور ان کا خاندان کیسر سلاؤٹرن، جرمنی میں رہا، جہاں انہوں نے امریکی ملٹری کے ایک اجتماع میں تبلیغ کی۔ پھر وہ ابردین، اسکاٹ لینڈ چلے گئے، تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ وہاں رہتے ہوئے، انہوں نے خداوند کے گرجا گھر کا مقامی اجتماع قائم کرنے میں مدد کی۔ گریشم نے ڈاکٹریٹ کے بعد کی تعلیم ہیبریو یونیورسٹی آف یروشلم میں حاصل کی اور اسرائیل میں واقع ٹیل ڈور میں آثار قدیمہ کی کھدائیوں میں شرکت کی۔ پندرہ سالوں تک، انہوں نے ڈلاس، ٹیکساس کے سینٹر فار کرسچین ایجوکیشن میں عہدنامۂ قدیم و جدید اور بائبلی دینیات کے کورسز پڑھائے۔ وہ 2005 میں سبکدوش ہوئے لیکن بائبل اور آثار قدیمہ پر اور عہدنامۂ قدیم میں انجیل پر گریجویٹ طلبہ کے لیے سیمینارز پیش کرتے رہے۔ان کے اور ان کی بیوی ایلینر (Eleanor) کے چار بچے، سترہ پوتے پوتیاں اور گیارہ پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔
ڈیٹن کیسی
ڈیٹن کیسی ابیلین کرسچین یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے اپنی M.A. کی ڈگری انڈیانا پولیز، انڈیانا کی بٹلر یونیورسٹی سے حاصل کی، نیز زبان اور مشاورت کی بھی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے انڈیان، لوسیانا، ٹیکساس اور اوکلاہوما میں کل وقتی مبلغ کی خدمات انجام دی ہیں اور نائجیریا، افریقہ میں بائبل سے متعلق تربیتی اسکولوں اور تبلیغی سمیناروں کا اہتمام کیا ہے۔ ان کی تدریس اور مشن کے کام نے انہیں کینیڈا، ہندوستان، جنوبی افریقہ، ترینیداد اور روس تک بھی پہنچایا۔ اکیس سالوں تک وہ لبّوک، ٹیکساس کے سن سیٹ اسکول آف پریچنگ (اب سن سیٹ انٹرنیشنل بائبل انسٹی ٹیوٹ) میں ایک معلم رہے تھے۔ اس وقت کے دوران انہوں نے کم از کم پینتیس ریاستوں میں انجیلی نشستیں، قیادتی ورکشاپس، کرسچین ہوم سیمینارز، اور تربیت اساتذہ کے کورسیز کا انعقاد کیا۔ ایک کلاس روم ٹیچر کی حیثیت سے بھائی کیسی کا کام سن سیٹ کے سٹیلائٹ اسکول پروگرام تک پھیلا ہوا ہے جو کرسچین ہوم اور کتاب جریمیہ پر ان کے ٹیپ کردہ کورسیز سے آراستہ ہے۔ ایک مصنف کے بطور، ان کے پاس Restoration Revival: The Way (Back) to God, Hebrews: A Heavenly Homily, A Re-Evaluation of the Eldership, Teacher Training Tools, A Chronological Survey of the Old Testament، اور The Churches of Christ during the Civil War پر مطبوعہ کام ہیں۔ان کے اور ان کی بیوی ایلینر (Eleanor) کے تین بالغ بچے: ہوائی کے دتا سیمیئونا، الاسکا کے تونجا ریمبو، اور ٹیکساس کے ڈیرین کیسی ہیں۔
جے لوکہارٹ
ویسٹ ورجینیا کے ایک اصل باشندے، جے لوکہارٹ نے فریڈ ہارڈمین یونیورسٹی اور لپسکامب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے بائبل میں B.A. کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہارڈنگ گریجویٹ اسکول آف ریلیجن سے عہدنامۂ جدید میں ارتکاز کے ساتھ M.A. کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ٹرینیٹی تھیولوجیکل سیمنری میں گرجا گھر کے نظم و نسق میں جدید علوم کی تکمیل۔ لوکہارٹ نے ٹیلر، ٹیکساس میں تینتیس سالوں تک منبر کے پادری کی حیثیت سے خدمت انجام دی اور اب بینٹن، کینٹوکی کے گرجا گھر میں خدمت انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹیلیویژن اور ریڈیو پروگراموں کی میزبانی کی ہے اور متعدد عیسائی مطبوعات تحریر کی ہیں۔ انہوں نے 1997 سے فریڈ ہارڈمین یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں خدمات انجام دی ہیں۔ لوکہارٹ اور ان کی بیوی ارلین (Arlene) کے تین بچے اور چھ پوتے پوتیاں ہیں۔
بروس میک لارٹی
بروس میک لارٹی ہارڈنگ یونیورسٹی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے ہارڈنگ یونیورسٹی سے بائبل میں B.A. سے گریجویٹ کیا اور یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ریلیجن سے M.Th. کی ڈگری حاصل کی۔ انہیں ایشلینڈ، اوہایو کے ایشلینڈ تھیولوجیکل سیمنری سے D.Min. کی ڈگری عطا کی گئی۔ 1999 میں، انہیں بائبل میں ہارڈنگ کا “نمایاں ترین المنائے” نامزد کیا گیا تھا۔ میک لارٹی اس سلسلے میں پادریت کے تجربے کی دولت سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے ارکنساس، مسیسیپی اور ٹینیسی کے گرجا گھروں میں خطبے دیے ہیں۔ دو سالوں سے، وہ اور ان کا خاندان میرو، کینیا میں مشنری کا کام کر رہا ہے۔ 1991 سے 2005 تک انہوں نے سیئرسی، ارکنساس میں کالج چرچ آف کرائسٹ میں منبر کے خطیب کی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی اور ان کی بیوی انّ (Ann) کی دو بیٹیاں، چیریٹی اور جیسیکا ہیں۔
ایڈورڈز پی۔ میئرز
ایڈورڈز پی۔ میئرز سیئرسی، ارکنساس کی ہارڈنگ یونیورسٹی میں بائبل اور عیسائی عقیدے کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے ٹیکساس، اوکلاہوما، اوہایو، ویسٹ ورجینیا، ٹینیسی اور ارکنساس میں ہونے والے اجتماعات کے لیے ایک پادری کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے لوتھر رائس سیمنری سے D.Min. اور ڈریو یونیورسٹی سے Ph.D. کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ متعدد کتابوں، بشمول A Study of Angels, Evil and Suffering، اور After These Things I Saw: A Study of Revelation کے مصنف ہیں۔ ان کی اور ان کی بیوی جینائس (Janice) کی تین بیٹیاں، کینڈی، کرسٹی اور کیرولین ہیں۔
اوین ڈی۔ اولبرشٹ
اوین ڈی۔ اولبرشٹ کی پیدائش تھایر، مسوری میں ہوئی تھی اور انہوں نے ہارڈنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے اسپیچ میں B.A. کیا۔ انہوں نے ہارڈنگ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ریلیجن سے بائل میں M.A. اور M.R.E. کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ 1980 میں ہارڈنگ نے انہیں بائبل میں “نمایاں ترین المنائے” ایوارڈ سے نوازا۔ اولبرشٹ نے اپنی پوری زندگی پادریت میں گزاری ہے۔ انہوں نے ارکنساس، مسوری اور نیو جرسی کے گرجا گھروں کے لیے مقامی منسٹری میں کام کیا ہے۔ 1964 میں، انہوں نے امریکہ میں کمپینز نارتھ ایسٹ/ساؤتھ ایسٹ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں تین سو سے زیادہ مہمیں انجام پائیں اور تین ہزار بپتسمے ہوئے۔ کل ملاکر، انہوں نے انگلینڈ، یوکرین، روس، کینیڈا، میکسیکو، ہیٹی، جمائیکا، وینزوئیلا، اورامریکہ کی تیس ریاستوں میں اناجیلی کوششوں کی قیادت کی ہے۔
مارٹل پیس
مارٹل پیس کی پیدائش ارکنساس میں اور پرورش فلنٹ، مشیگن میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1952 میں، سترہ سال کی عمر میں اپنا اولین ناصحانہ خطبہ پیش کیا اور 1956 میں کل وقتی طور پر تبلیغ کرنا شروع کر دیا۔ اپنی تبلیغ کے پچاس سالوں سے زائد عرصے میں، پیس نے ارکنساس، مشیگن، مسوری اور الاباما میں ہونے والے اجتماعات کی خدمت انجام دی ہے۔ وہ فی الحال مونٹگمری، الاباما میں یونیورسٹی چرچ آف کرائسٹ میں انوالومنٹ منسٹر کی خدمت انجام دیتے ہیں، اور مونٹگمری، الاباما کی فاکنر یونیورسٹی میں وی پی بلیک کالج آف بائبلیکل اسٹڈیز میں جز وقتی طور پر پڑھاتے ہیں۔ پیس نے ہینڈرسن، ٹینیسی کی فریڈ ہارڈمین یونیورسٹی؛ ؛سیئرسی، ارکنساس کی ہارڈنگ یونیورسٹی؛ ممفس، ٹینیسی کے ہارڈنگ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ریلیجن؛ اور مونٹگمری، الاباما کی ریجنز یونیورسٹی (سابقہ سدرن کرسچین یونیورسٹی) سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ B.A., M.A. اور M.Div. کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔ وہ The Third Incarnation کے مصنف ہیں۔ مارٹل اور ان کی بیوی ڈورس (Doris) کے تین بچے اور نو پوتے پوتیاں ہیں۔
ڈینی پیٹریلو
ڈینی پیٹریلو بیئر ویلی بائبل انسٹی ٹیوٹ آف ڈینور کے سربراہ ہیں۔ وہ وہاں پر ایک طالب علم تھے، اور یارک کالج، ہارڈنگ یونیورسٹی، اور ہارڈنگ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ریلیجن میں بھی ان کی حاضری ہوئی اور وہاں سے A.A., B.A. اور M.A. کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نے نیورسٹی آف نبراسکا سے مذہبی تعلیم میں Ph.D. کی ڈگری حاصل کی۔ پیٹریلو نے اپنا کریئر تبلیغ اور تدریس کے لیے وقف کر دیا ہے۔ انہوں نے مسیسیپی میں کل وقتی تبلیغ کی ہے اور ریاستہائے متحدہ اور متعدد بیرونی ممالک، بشمول جرمنی، ہسپانیہ، پنامہ، ارجنٹینا، افریقہ اور یوکرین میں 300 سے زائد انجیلی نشستوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا ہے۔ ڈاکٹر پیٹریلو نے منگولیا بائبل کالج، یارک کالج، اور بیئر ویلی بائبل انسٹی ٹیوٹ آف ڈینور میں پڑھایا ہے۔ پیٹریلو کے کام میں Ezekiel, 1, 2 ٹموتھی اور ٹائٹس کی کتابوں کی تفسیریں، اور Minor Prophets Study Guide شامل ہیں۔ان کے اور ان کی بیوی کیتھی (Kathy) کے تین بچے، لانس، بریٹ اور لؤرا ہیں۔
نیلے ٹی۔ پریور
مرحوم نیلے ٹی۔ پریور نے نیو اورلیئنز بپٹسٹ سیمنری سے Th.D. کی ڈگری حاصل کی۔ وہ چون سالوں تک ہارڈنگ یونیورسٹی میں بائبل کے ایک ممتاز پروفیسر رہے تھے اور بسا واقت بائبل ڈپارٹمنٹ چیئرمین اور اکیڈمک افیئرز کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پریور نے You Can Trust Your Bible نامی کتاب تصنیف کی۔ سالوں تک انہوں نے چالیس ریاستوں میں پانچ سو سے زائد انجیلی نشستوں میں خطبے پیش کیے۔ وہ سیئرسی کے کالج چرچ آف کرائسٹ کے اکابر میں سے ایک تھے۔ وہ اور ان کی بیوی ٹریوا (Treva) اکیاون سالوں تک شادی کے بندھن میں رہے۔ ایلان (متوفی) اور لوری ان کے دو بچے ہیں۔
ڈیوڈ آر۔ ریشٹن
ڈیوڈ آر۔ ریشٹن پینتالیس سالوں سے تبلیغ کرتے رہے ہیں اور انہوں نے پچھلے تیس سال کا عرصہ ڈنکن ویلے ٹیکساس، سابقہ سینر ایونیو چرچ آف کرائسٹ کے کلارک روڈ میں ہونے والے اجتماعات کی خدمت کرتے ہوئے گزارا ہے۔ انہوں نے ابیلین کرسچن یونیورسٹی سے M.A. کی ڈگری حاصل کی ہے، نیز بائبلیکل اسٹڈیز پر زور رہا ہے۔ انہوں نے “خدا کی مرضی کا تعین کیسے کیا جائے” اور “خدا سے رشتہ کیسے قائم کریں” جیسے موضوعات پر فوکس کرتے ہوئے، لیکچرشپس پر تقریر کی ہے۔ ان کے اور ان کی بیوی شیرون (Sharon) کے دو بیٹے، جیمز اور ڈینیل ہیں۔
کوئے ڈی۔ روپر
ڈاکٹر کوئے ڈی۔ روپر، جن کی پیدائش ڈل سٹی، اوکلاہوما میں ہوئی تھی، نے اپنی تاحیات پادریت کے پورے عرصے میں ایک مبلغ، استاد اور قلمکار کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ ابیلین کرسچین یونیورسٹی سے بائبل میں B.S. کی ڈگری سے گریجویٹ کرنے کے بعد (1958)، انہوں نے نارتھ ایسٹرن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ثانوی تعلیم میں M.T. کی ڈگری حاصل کی (1966)۔ اس کے بعد روپر نے ابیلین کرسچن یونیورسٹی سے بائبل اینڈ مشنز میں M.S. کی ڈگری حاصل کی (1977) اور مشیگن کے ڈپارٹمنٹ آف نیئر ایسٹرن اسٹڈیز سے عہدنامہ قدیم میں ارتکاز کے ساتھ اپنی Ph.D. مکمل کی (1988)۔ روپر نے ہیریٹیج کرسچین یونیورسٹی سے M.A. کی ڈگری حاصل کی، نیز یونانی میں زیادہ زور رہا (2007)۔ روپر نے چارلی، ٹیکساس کے چرچ کے لیے 1955 میں تبلیغ کرنا شروع کیا۔ اسی وقت سے، انہوں نے اوکلاہوما، ٹینیسی، مشیگن، کینیڈا اور آسٹریلیا میں تبلیغ کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ویسٹرن کرسچین کالج، میکوائر اسکول آف پریچنگ (نارتھ رائیڈ، آسٹریلیا)، مشیگن کرسچین کالج، لپسکامب یونیورسٹی اور ہیریٹیج کرسچین یونیورسٹی میں پڑھایا ہے۔ 2000 سے 2005 تک، روپر نے ہیریٹیج کرسچین میں گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ فی الوقت، وہ ٹرینٹ چرچ آف کرائسٹ (ٹرینٹ، ٹیکساس) کے لیے تبلیغ کرتے ہیں اور سیئرسی، ارکنساس میں ٹروتھ فار ٹوڈے میں لکھتے ہیں۔ کوئی اور ان کی بیوی شارلوٹ (Sharlotte) کے تین بچے اور دس پوتے پوتیاں ہیں۔
ڈیوڈ ایل۔ روپر
ڈیوڈ ایل۔ روپر، جن کی پیدائش اور پرورش اوکلاہوما میں ہوئی، نے ابیلین کرسچین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور بائبل میں BS اور MS کی ڈگری حاصل کی۔ روپر نے اپنا تبلیغی کریئر اٹھارہ سال کی عمر میں شروع کیا اور اوکلاہوما، ٹیکساس اور ارکنساس میں ہونے والے سات اجتماعات میں کل وقتی خطابت کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، اٹلی، ترکی، جاپان اور رومانیہ سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں انجیل پر تبادلۂ خیال بھی کیا ہے۔ سڈنی، آسٹریلیا میں 1968 سے 1977تک مشنریز کی حیثیت سے، روپر اور ان کے خاندان نے مقامی اجتماع اور میکوائر اسکول آف پریچنگ کے ساتھ کام کیا۔ روپر نے متعدد مذہبی رسالے،کتابیں اور کتابچے تحریر کیے ہیں۔ ان کی تحریروں میں The Day Christ Came (Again), Practical Christianity: Studies in the Book of James, Getting Serious About Love، اور Through the Bible شامل ہیں۔ انہوں نے کرسچین TV اور ریڈیو پروگراموں کی بھی میزبانی کی ہے۔ روپر نے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمت انجام دی اور سیئرسی، ارکنساس میں ٹروتھ فار ٹوڈے میں لکھتے رہتے ہیں۔
ڈان شیکلفورڈ
ڈان شیکلفورڈ، بائبل کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر، نے سیئرسی، ارکنساس کی ہارڈنگ یونیورسٹی میں تیس سالوں تک پڑھایا ہے۔ انہوں نے ٹیکساس کی لبّاک کرسچین یونیورسٹی کے بائبل ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ جاپلن، مسوری کے آبائی باشندہ، شیکلفورڈ نے اوکلاہوما کرسچین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور اپنی انڈر گریجویٹ ڈگری ڈیوڈ لپسکامب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ نیو اورلیئنس بپٹسٹ تھیولوجیکل سیمنری میں حاضر ہوئے، اور B.D. اور Th.D. کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ایک پادری کی حیثیت سے، شیکلفورڈ نے اوکلاہوما، ٹینیسی، ٹیکساس اور لوسیانا میں ہونے والے اجتماعات میں خطبہ دیا ہے۔ انہوں نے پلیرمو، سسلی اور فلورنس، اٹلی میں مشنری کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے سیئرسی، ارکنساس میں کلوورڈیل چرچ آف کرائسٹ کے ایک اکابر کی حیثیت سے پچیس سالوں سے زیادہ عرصے تک خدمت انجام دی۔ ہارڈنگ یونیورسٹی میں رہتے ہوئے، شیکلفورڈ بائبل کے پروفیسر اور انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین تھے۔ فی الحال وہ ٹروتھ فار ٹوڈے کے لیے عہدنامۂ قدیم کے مشیر کے بطور خدمت انجام دیتے ہیں، ہارڈنگ میں ایک ایڈجنکٹ پروفیسر کے بطور پڑھاتے ہیں اور مونٹگمری، الاباما کے سدرن کرسچین یونیورسٹی میں عہدنامۂ قدیم کے گریجویٹ کورسیز پڑھاتے ہیں۔ وہ سروے آف چرچ ہسٹری کے مصنف ہیں اور انہوں نے لبّاک کرسچین اور ہارڈنگ دونوں کے لیے لیکچرشپ کی کتابیں مرتب کی ہیں۔ ان کے مضامین Gospel Advocate, Restoration Quarterly, Firm Foundation, Power for Today، اور The Christian Chronicle میں شائع ہوئے ہیں۔ڈان اور ان کی بیوی جوئیس )Joyce( کے پانچ بچے اور پندرہ پوتے پوتیاں ہیں۔
ڈوئین وارڈن
ڈاکٹر ڈوئین وارڈن، اس سیریز کے لیے عہدنامۂ جدید کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، کی پیدائش فرینکلن، ارکنساس میں اور ان کی پرورش فلنٹ، مشیگن میں ہوئی تھی۔ انہوں نے A.A. کی ڈگری فریڈ ہارڈمین یونیورسٹی سے، B.A. کی ڈگری ہارڈنگ یونیورسٹی سے، M.A.R. کی ڈگری ہارڈنگ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ریلیجن سے اور عہدنامۂ جدید میں Ph.D. ڈیوک یونیورسٹی سے مکمل کی۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹر وارڈن نے قدیم علوم میں ڈاکٹریٹ کے بعد والے کام کولمبیا یونیورسٹی اور ایتھنز، یونان کے امریکن اسکول آف کلاسیکل اسٹڈیز میں مکمل کیے۔ ڈاکٹر وارڈن نے اوہایو ویلی یونیورسٹی میں نیز ہارڈنگ یونیورسٹی میں بھی بائبل فیکلٹی میں خدمت انجام دی ہے۔ وہ اوہایو ویلی میں بائبل ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین (1986-1993) اور ہارڈنگ میں کالج آف بائبل اینڈ ریلیجن کے ایسوسی ایٹ ڈین (1996-2005) تھے۔ وہ ایمریج یونیورسٹی میں عہدنامۂ جدید کے پروفیسر کی حیثیت سے پڑھاتے رہے ہیں۔ پڑھانے کے علاوہ، ڈاکٹر وارڈن نے اپنی خدمت کی پوری میعاد میں منسٹری میں کام کیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ ورجینیا، ورجینیا، ارکنساس میں کل وقتی طور پر تبلیغ کی ہے؛ اورانہوں نے اوہایو ویلی اور ہارڈنگ میں پڑھاتے ہوئے کل وقتی منسٹری میں خدمت انجام دی ہے۔ فی الوقت، وہ ویلویٹ ریج چرچ آف کرائسٹ میں خطبہ دیتے ہیں۔ڈاکٹر وارڈن نے عالمانہ مطبوعات میں متعدد انشائیے اور مضامین، بشمول Biblical Interpretation: Studies in Honor of Jack P. Lewis, Classical Philology, Restoration Quarterly، اور Journal for the Evangelical Theological Society میں شائع کیے ہیں۔ انہوں نے Truth for Today, Gospel Advocate, Firm Foundation، اور Christian Chronicle میں بھی لکھا ہے۔ان کا اور ان کی بیوی )Janet( کا ایک بیٹا ڈیوڈ ایم۔ وارڈن ہے، اور ایک رضاعی بیٹا، ڈیوڈ اے۔ مارٹن ہے۔