کیا ہمارے اسکولز یا کورسز سے متعلق آپ کے سوالات ہیں؟ آپ کے کئی سوالوں کے جوابات کو یہاں ہمارے FAQ کے حصے میں مل سکیں گے۔
آن لائن اسکول کی بابت سوالات
- اس اسکول کا مقصد کیا ہے؟
- یہ کلاسیں کہاں پڑھائی جاتی ہیں؟
- کیا یہ اسکول صرف ان افراد کے لئے ہے جو مبلّغ بننے کی تربیت لے رہے ہوں؟<
- کیا کسی بھی کورس میں اندراج کروانے کے لئے میرا عیسائی یا کسی مخصوص مذہبی گروہ کا رکن ہونا ضروری ہے؟
- ان کورسز میں کونسا مذہبی عقیدہ تعلیم دیا جاتا ہے؟
- کیا Through the Scriptures ایک اجازت یافتہ اسکول ہے؟
- کیا Through the Scriptures تکمیلی سرٹیفیکیٹس کی پیشکش کرتا ہے؟
- کیا Through the Scriptures پادری ہونے کے لائسنز کی پیشکش کرتا ہے؟
- کیا دیگر کورسز بھی دستیاب ہوں گے؟
- کیا یہ اسکول دیگر زبانوں میں دستیاب ہے؟
- ہمارا گرجا گھر اس اسکول سے کس طرح سے استفادہ کر سکتا ہے؟
- Through the Scriptures آن لائن اسکول کے پَس پُشت کون ہے؟
- ان کورسز کے مصنّفین کون ہیں؟
کورس میں اندراج کی بابت سوالات
- اس اسکول میں کسی کورس میں اندراج کروانے کی لازمی شرائط کیا ہیں؟
- میں کس کورس میں اندراج کروا سکتا / سکتی ہوں؟
- ایک کورس کتنے عرصہ تک چلے گا؟
- یہ کورسز کب شروع ہوں گے؟
- کیا میں صرف کوئی ایک کورس لے سکتا / سکتی ہوں؟
- کیا میں بیک وقت ایک سے زائد کورسز میں اندراج کروا سکتا / سکتی ہوں؟
- کیا علیحدہ نصابی کتابیں یا دیگر لوازمات ہیں جن کا حاصل کرنا میرے لئے ضروری ہوگا؟
- شخصی انتخاب اور سیمسٹر پڑھائی کے مابین کیا فرق ہے؟
- اگر میں شخصی انتخاب کے تحت کوئی کورس شروع کرتا / کرتی ہوں، تو کیا بعد میں سیمسٹر پڑھائی سے بدل سکوں گا / گی؟
- اگر میں سیمسٹر پڑھائی سے شروع کرتا / کرتی ہوں، تو کیا بعد میں بیچ میں سے کوئی دوسرا کورس چُن سکوں گا / گی؟
- مجھے کہاں منتخب کرنا ہوگا کہ کس سیمسٹر یا کوارٹر رفتار کی مجھے پابندی کرنا ہوگی؟
- اگر میں 50 دن کی مقرّرہ مدّت میں اپنا کورس مکمل نہیں کر پاتا / پاتی تو کیا ہوگا؟
- میرے متعلقہ کورس کو مکمّل کرنے سے پہلے کورس تک رسائی کی مدّت ختم ہونے کی صورت میں کیا ہوگا؟ کیا میں بقیہ حصے کو ختم کرنے کے لئے بعد میں آ سکوں گا / گی؟
ادائيگی بابت سوالات
- کیا کسی کورس میں اندراج کے لئے مجھے رقم ادا کرنی ہوگی؟
- کسی بھی کورس میں اندراج کے عوض کتنی رقم خرچ کرنی ہوگی؟
- ہر کورس کے لئے مجھے لازماً کب تک ادائيگی کرنی پڑے گی؟
- ادائيگی کے کون سے طریقے دستیاب ہیں؟
- کیا میں اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کر سکتا / سکتی ہوں خواہ میں امریکی ڈالر کے علاوہ کسی دوسری کرنسی سے ادائيگی کروں؟
کسی کورس کو لینے کی بابت سوالات
- میرے کورس لینے کی صورت میں مجھے کیا توقع رکھنی چاہئے؟
- کیا کورس کے مندرجات کے کچھ نمونے موجود ہیں؟
- متون مطالعہ کیا ہیں؟
- ہر کورس کے اختتام پر میں متعلقہ متن مطالعہ کا کیا کروں گا / گی؟
- کیا اس متن مطالعہ کی کوئی پرنٹ شدہ نقل ممکن الحصول ہے؟
- کیا اس متن مطالعہ کی ایک کاپی میں خود سے پرنٹ کر سکتا / سکتی ہوں؟
- ان کورسز کو گریڈز کیسے دیئے جاتے ہیں؟
- کیا میرے گریڈز کی تحریری نقل موجود ہے؟
- میں دوسرے طلبہ کے ساتھ باہمی رابطہ کیسے کر پاؤں گا / گی؟
بابت امتحانات سوالات
- کتنے امتحانات لئے جائيں گے؟
- میں ہر امتحان کب دوں گا / گی؟
- ہر امتحان میں کتنے سوالات ہوں گے؟
- ان امتحانات میں کس طرح کے سوالات پوچھے جائیں گے؟
- ان امتحانات میں کونسا مواد شامل ہوگا؟
- ان امتحانات کی گریڈ بندی کب کی جائے گی؟
- کیا میں دیکھ سکوں گا / گی کہ میں نے امتحان کے کونسے سوالات کے جوابات نہیں دیئے؟
- کیا ان امتحانات کا مقررہ محدود وقت ہوگا؟
- کیا ان امتحانات کی تیاری میں مدد کے لئے کوئی مطالعاتی گائيڈ ہوگی؟
- کیا میں امتحانات دیتے وقت اپنی انجیل، نوٹس یا دیگر امدادی وسائل کو بروئے کار لا سکوں گا / گی؟
- اگلے حصے میں جانے کے لئے مجھے کسی بھی امتحان میں کم از کم کتنا اسکور بنانا ہوگا؟
- کیا پہلے ہی 70% یا زیادہ نمبروں سے پاس کر لینے کی صورت میں کسی امتحان کو میں دوبارہ دے سکوں گا / گی؟
- جامع امتحان کو میں دوبارہ کیسے دے سکوں گا / گی؟
- اگر کسی امتحان کے دوران میرے کمپیوٹر میں کوئی خرابی درپیش ہو جاتی ہے یا میرا انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہو جاتا ہے تو کیا ہوگا؟
تکنیکی نوعیت کے سوالات
- اس ویب سائٹ سے استفادہ کرنے کے لئے کمپیوٹر کی کم سے کم کیا شرائط ہیں؟
- کیا انٹرنیٹ کنکشن پاس نہ ہونے کی صورت میں میں مطالعہ کر سکوں گا / گی؟
- کیا Through the Scriptures کے ہمراہ پڑھائی کرنے کے لئے میں اپنا ٹیبلیٹ یا موبائل استعمال کر سکوں گا / گی؟
- کیا میرے اکاؤنٹ سے جُڑے میرے پاس ورڈ یا اس کے ای میل ایڈریس کو میں تبدیل کر سکوں گا / گی؟
- میں متن مطالعہ کو دیکھ نہیں پا رہا / رہی، یا یہ صحیح سے ظاہر نہیں ہو رہا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
- یہ ویب سائٹ صحیح سے کام نہیں کر رہی۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
- کیا میری ذاتی معلومات کو تحفّظ دیا جائے گا؟
معاونتی سوالات
- جس کورس کو میں نے کبھی شروع کیا تھا میں اس کا دوبارہ آغاز کیسے کر سکتا / سکتی ہوں؟
- کیا جس کورس کو میں نے پہلے ہی مکمّل کر لیا ہو اسے میں دوبارہ لے سکتا / سکتی ہوں؟
- مجھ سے میرے متن مطالعہ کی ڈیجیٹل کاپی گُم ہو گئی ہے۔ ایک دوسری کاپی میں کیسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا / سکتی ہوں؟
- مجھ سے میرے متن مطالعہ کی ڈیجیٹل کاپی گُم ہو گئی ہے جبکہ میری کورس تک رسائی کی مدّت ختم ہو گئی ہے۔ میں ایک دوسری کاپی کیسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا / سکتی ہوں؟
- مجھے اپنا پاس ورڈ بھول گیا۔ میں دوبارہ اپنے اکاؤنٹ میں کیسے وارد ہو سکتا / سکتی ہوں؟
- سائن اَپ کے دوران بروئے کار لانے والے ای میل اکاؤنٹ تک مزید اب میری کوئی رسائی نہیں۔ میں دوبارہ اپنے اکاؤنٹ میں کیسے وارد ہو سکتا / سکتی ہوں؟
- کیا میں اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر کر سکتا / سکتی ہوں؟
- کیا میں اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے فرد کو منتقل کر سکتا ہوں؟
- مجھے معاونت کہاں سے مل سکے گی؟
آن لائن اسکول کی بابت سوالات
س۔ اس اسکول کا مقصد کیا ہے؟
حضرت عیسی نے اپنے لوگوں کو ایک مقصد دیا تھا: “حضرت عیسی نے اپنے لوگوں کو ایک مقصد دیا تھا: “آسمان اور زمین کا کل ا ختیار مجہے دیاگیا هے۔ پس تم جاکر تمام قوموں کو شاگردبناو۔ اور انکو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمه دو۔اور انکو یه تعلیم دو که ان سب باتوں پر عمل کریںجن کا میں نے تم کو حکم دیا ۔ اور دیکہومیں دنیا کے آخر تک تمہارے ساتہ هوں۔” (متی 28:19، 20: NASB)۔Through the Scriptures وقف ہے اس مقصد کے لئے کہ ہر قوم کے ہر اس فرد کو پوری انجیل مقدس کی تعلیم دی جائے جو سیکھنا چاہتا ہے۔ کاملاً” (متی 28:19، 20: NASB)۔Through the Scriptures وقف ہے اس مقصد کے لئے کہ ہر قوم کے ہر اس فرد کو پوری انجیل مقدس کی تعلیم دی جائے جو سیکھنا چاہتا ہے۔
س۔ کلاسیں کہاں پڑھائی جاتی ہیں؟
یہ کورسز مطالعہ پر مبنی ہیں اور مکمل طور پر آن لائن تکمیل پاتے ہیں۔ اگر آپ کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے، تو یہ کورسز آپ کے لئے ہیں، خواہ آپ کوئی بھی کیوں نہ ہوں۔
س۔ کیا یہ اسکول صرف ان افراد کے لئے ہے جو مبلغ بننے کی تربیت لے رہے ہوں؟
اگرچہ ہم انجیل مقدس کی ایک ٹھوس اور کامل بنیاد کی پیشکش کرتے ہیں، تاہم Through the Scriptures کا مقصد کوئی “مبلّغ اسکول” بننا نہیں۔ اس اسکول کو اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی الہیہ کلمات کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہو وہ اس سے استفادہ کر سکتا ہے خواہ کوئی ہو۔
س۔ کیا کسی بھی کورس میں اندراج کروانے کے لئے میرا عیسائی یا کسی مخصوص مذہبی گروہ کا رکن ہونا ضروری ہے؟
نہیں۔ “شرط” واحد یہی ہے کہ آپ سیکھنے کے لئے آمادہ ہو کر آئيں۔ ایلیاہ جوآنے والا تها یہی ہےجسکےسننے کے کان ہوں وہ سن لے۔ (متی 11:15)۔
س۔ ان کورسز میں کونسا مذہبی عقیدہ تعلیم دیا جاتا ہے؟
ان کورسز میں کسی بھی قسم کا کوئی مذہبی، فرقہ وارانہ عقیدہ، اعتراف، یا بیان عقیدہ نہیں سکھایا جاتا۔ پیغامبر جناب پولوس نے ہدایت دی تھی، “اور جو باتیں تو نےبهت سے گواهوں کےسامنے مجہ سے سنی هیں ان کو ایسےدینتدار آدمیوں کے سپرد کرجو اوروں کوبہی سکہا نے کے قابل هوں۔” (1 کرونتہیوں 1:10)۔ اگر حضرت عیسی کا گرجا گھر ان تفرقوں سے پاک ہے، تو ہم سب کو باہم ایک مشترکہ معیار کے لئے متحد ہو جانا چاہئے: وہ پیغام جو معبود نے خود ہمیں دیا ہے۔ ہمارے کورسز کے مصنّفین اس طرح کی تقسیم کا سبب بننے والی روایتوں اور شرائط کو بالائے طاق رکھنے کا عزم لئے ہوئے ہیں؛ وہ صرف اس خالص پیغام کی تعلیم دینا چاہتے ہیں جو اللہ نے ہمیں بائبل میں دیا ہے۔ ہم آپ سے استدعا کرتے ہیں کہ جیسا کہ “ب آیے بہا ییوں یسوع مسییح جو هماراخدا وند هے۔اس کےنام کے وسیلے سےمیں تم سے التماس کرتا هوں که سب ایکهی بات کهو اور تم میں تفرقے نه هوں۔بلکه باهم یک دل اور یک راے هوکرکامل بنے رهو۔” (ایکٹس 17:11)۔
س۔ کیا Through the Scriptures ایک اجازت یافتہ اسکول ہے؟
Through the Scriptures کوئی اجازت یافتہ ادارہ نہیں۔ تاہم، انجیل کی کامل پڑھائی کے کسی بھی تکمیلی سرٹیفیکیٹ کو ہر اس مقام پر انتہائی احترام دیا جائے گا جہاں پر انجیل کی عمیق معلومات درکار یا قابل ستائش سمجھی جاتی ہو۔
س۔ کیا Through the Scriptures تکمیلی سرٹیفیکیٹس کی پیشکش کرتا ہے؟
کسی بھی کورس گروپ میں ہر کورس کی تکمیل پر سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گی۔ کسی کورس گروپ کی ایک مثال ہوگی تاریخ عہد جدید جو مشتمل ہے مسیحا کی زندگی، 1؛ مسیحا کی زندگی، 2؛ متی1 تا 13؛ متی 14:28؛ مرقس ؛ لوقا 1:1 تا 9:50؛ لوقا 9:51 تا 24:53؛ یوحنا 1 تا 10؛ یوحنا 11 تا 21؛ اعمال 14؛ اور اعمال 15 تا 28۔ ان گروپ کورسز کے بارے میں مزید معلومات کے لئے سیمسٹر پڑھائی کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
س۔ کیا Through the Scriptures وزارت کے لائسنز کی پیشکش کرتا ہے؟
کسی شخص کو تبلیغ کرنے کے لئے انجیل کے لئے کام کرنے کا لائسنس درکار ہوتا ہے، اور نہ ہی Through the Scriptures کسی کے لئے اس کے پادری ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ خود انجیل ہی ہے جو کسی شخص کو اللہ کے دین کی خدمت کے لئے آمادہ بناتی ہے، اور بس یہی ہے جو ہم پڑھاتے ہیں۔ “هر ایک صحیفه جوخدا کے الهام سےهے،تعلیم الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لیے فایدےمند بہی هے۔ تاکه مرد خدا کامل بنے اورهر ایک نیک کام کے لیے بالکل تیارهوجایے۔” (2 تہیمو تہی 3:16، 17(
س۔ کیا دیگر کورسز بھی دستیاب ہوں گے؟
نئے کورسز جیسے ہی دستیاب ہوں گے شامل کر لئے جائیں گے۔ ہمارا کم سے کم ہدف پوری انجیل کو بعینہ اتنی ہی تفصیل سے شامل کرنا ہے جیسا کہ ان کورسز میں پیشکش کی جا رہی ہے۔
س۔ کیا یہ اسکول دیگر زبانوں میں دستیاب ہے؟
Through the Scriptures تئیس زبانوں میں دستیاب ہے! انگریزی کے علاوہ، ہم ان کورسز کی پیشکش عربی، بنگالی، چینی، فرانسیسی، جرمن، گجراتی، ہندی، انڈونیشیائی، جاپانی، کنادا، کوریائی، ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پرتگالی، پنجابی، روسی، ہسپانوی، تامل، تیلیگو، اُردُو اور ویتنامی میں بھی کرتے ہیں۔ انگریزی میں دستیاب تمام تر کورسز ابتدائی طور پر ان دیگر زبانوں میں دستیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ ہر کورس کا ترجمہ کرنے میں کچھ وقت لگ جائے گا۔ بالآخر، کورسز کا کامل مجموعہ ان تمام کی تمام زبانوں میں دستیاب ہوگا۔
س۔ ہمارا گرجا گھر اس اسکول سے کس طرح سے استفادہ کر سکتا ہے؟
پڑھائی کا مقامی گروپ کا عنصر ایک مؤثر پروگرام کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ اپنے اجتماع میں کسی Through the Scriptures مقامی اسکول کے سلسلے میں مفید مشوروں کے لئے ہمارا کسی اسکول کا آغاز کیسے ہو والا صفحہ ملاحظہ کریں۔
س۔ Through the Scriptures آن لائن اسکول کے پَس پُشت کون ہے؟
Through the Scriptures سیئرسی، آرکانساس میں موجود ٹُرُتھ فار ٹوڈے کا ایک شاہکار ہے جو کثیر الجہت غیر منافع بخش ادارہ ہے اور عالمگیر عقیدہ بشارت نجات کے لئے وقف ہے۔
س۔ ان کورسز کے مصنّفین کون ہیں؟
ان افراد کے بارے میں پڑھنے کے لئے کہ جنہوں نے اپنی زندگیوں کو انجیل کی تعلیم کے لئے وقف کر رکھا ہے ہمارا صفحہ مصنّفین کے بارے میں ملاحظہ کریں۔
کورس میں اندراج بابت سوالات
س۔ اس اسکول میں کسی کورس میں اندراج کروانے کی لازمی شرائط کیا ہیں؟
ان کے لئے کوئی شرائط نہیں۔ ہمارے کورسز سب کے لئے عام ہیں۔
س۔ میں کس کورس میں اندراج کروا سکتا / سکتی ہوں؟
آپ کے پاس ہمارے کسی بھی دستیاب کورس کا انتخاب کرنے کا اختیار موجود ہے۔ سوائے اس کے کہ آپ کے ذہن میں پہلے سے انجيل کی کسی مخصوص کتاب کو پڑھنے کا خاکہ موجود ہو، ہماری تجویز یہی ہے کہ مسیحا کی حیات، 1 سے آغاز کریں۔
س۔ ایک کورس کتنے عرصہ تک چلے گا؟
آپ کے پاس ہر کورس کو مکمل کرنے کے لئے 50 دن کا وقت ہوگا، جس کا آغاز اسی لمحے سے ہو جائے گا کہ جب آپ نے اس کورس میں اندراج کروایا ہوگا۔
س۔ یہ کورسز کب شروع ہوں گے؟
ہماری تجویز یہی ہے کہ آپ ہمارے کسی مجوّزہ سیمسٹر یا سہ ماہی جدول (مزید معلومات کے لئے سیمسٹر پڑھائی کو ملاحظہ کریں) کا انتخاب کریں، لیکن آپ کوئی کورس کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اسٹڈی گروپ یا مقامی TTS اسکول کا حصہ ہیں، دوسرے گروپ کے ممبران کے ساتھ ہمکاری کرتے ہیں تو آپ سب بیک وقت اندراج کروائيں گے۔
س۔ کیا میں صرف کوئی ایک کورس لے سکتا / سکتی ہوں؟
ہاں۔ اگرچہ ہمارا خیال ہے کہ جیسے ہی آپ شروع کریں گے آپ دیگر کورسز میں بھی شریک ہوں گے، تاہم انتخاب ہمیشہ آپ ہی کا ہوگا؛ کسی بھی کورس میں خود بخود آپ کا اندراج ہوگا اور نہ ہی خود بخود اس کے چارجز منہا ہوں گے۔
س۔ کیا میں بیک وقت ایک سے زائد کورسز میں اندراج کروا سکتا / سکتی ہوں؟
ہمارا سسٹم آپ کو ایک وقت میں صرف ایک کورس لینے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، آپ کو حالیہ کورس کی مدت تاریخ کے ختم ہونے کے لئے پورے 50 دن کا انتظار نہیں کرنا ہوگا۔ جیسے ہی آپ کوئی کورس مکمل کر لیتے ہیں، آپ کے پاس اگلے کورس کی جانب بڑھنے کا اختیار موجود ہوگا۔
س۔ کیا علیحدہ نصابی کتابیں یا دیگر لوازمات ہیں جن کا حاصل کرنا میرے لئے ضروری ہوگا؟
متعلقہ کورس کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی آپ کو فراہم کر دی جائے گی۔ آپ کو صرف انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کے وسائل درکار ہوں گے اور سیکھنے کی اُمنگ۔ ہم انتہائی تاکید کرتے ہیں کہ آپ کے پاس انجیل کی ایک کاپی ہونی چاہئے، لیکن ہر متن مطالعہ میں پڑھی جانے والی تحریر کا متعلقہ حصہ شامل ہوتا ہے۔
س۔ شخصی انتخاب اور سیمسٹر پڑھائی کے مابین کیا فرق ہے؟
ذاتی انتخاب کا اختیار مخصوصاً صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو پہلے سے جانتے ہیں کہ کونسا کورس لینا ہے یا جو تمام کورسز میں اپنی ذاتی ترتیب پر عمل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ متعلقہ سیمسٹر پڑھائی کا اختیار مخصوصاً ان افراد کے لئے ہے جو بالآخر پوری انجیل کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک منظم ڈھانچے پر عمل پیرا ہونا چاہتے ہوں۔ ان دونوں کے مابین حقیقی واحد فرق یہی ہے کہ ذاتی انتخاب سے آپ کو اپنے پہلے کورس کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ سیمسٹر پڑھائی آپ کے لئے پہلے کورس کا انتخاب کرتی ہے۔ دیگر تمام تر زاویوں سے تکنیکی طور پر یہ یکساں ہیں۔ ہم تجاویز کے مختلف مجموعوں کے دو اختیارات سامنے رکھتے ہیں محض یہ واضح کرنے کے لئے کہ مختلف ضروریات کے حامل افراد اس اسکول سے کیسے استفادہ کر سکتے ہیں۔
س۔ اگر میں شخصی انتخاب کے تحت کوئی کورس شروع کرتا / کرتی ہوں، تو کیا بعد میں سیمسٹر پڑھائی سے بدل سکوں گا / گی؟
بدلنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ جیسے ہی آپ کوئی کورس مکمل کر لیتے ہیں، یہ اسکول اگلا کورس تجویز کرے گا جبکہ آپ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ اگر آپ ترجیح دینا چاہیں تو کسی دوسرے کورس کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی کسی کورس گروپ کے تمام تر کورسز مکمل کر لئے جاتے ہیں دونوں اختیارات سرٹیفیکیٹ کے اہل قرار پائیں گے۔
س۔ اگر میں سیمسٹر پڑھائی سے شروع کرتا / کرتی ہوں، تو کیا بعد میں بیچ میں سے کوئی دوسرا کورس چُن سکوں گا / گی؟
ہاں۔ ہر کورس کے بعد، یہ اسکول مابعد کورس تجویز کرے گا جبکہ آپ کو یہ موقع ملے گا کہ اگر آپ ترجیح دینا چاہیں تو کسی دوسرے کورس کا انتخاب کر لیں۔ یہ انتخاب ہمیشہ آپ کا اپنا ہوگا۔
س۔ مجھے کہاں منتخب کرنا ہوگا کہ کس سیمسٹر یا کوارٹر رفتار کی مجھے پابندی کرنا ہوگی؟
یہ سیمسٹر اور سہ ماہی جدول (سیمسٹر پڑھائی کے صفحہ پر موجود) محض تجاویز ہیں آپ کی خاطر کہ جس طرح آپ چاہیں عمل کریں۔ اس ویب سائٹ میں آپ کو کسی ایک کو منتخب کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
س۔ اگر میں 50 دن کی مقرّرہ مدّت میں اپنا کورس مکمل نہیں کر پاتا / پاتی تو کیا ہوگا؟
اگر آپ مقرّرہ 50 دن کی نصابی مدّت میں اپنا کورس مکمل نہیں کرتے، تو آپ رعایتی قیمت پر 30 دنوں کی ایک توسیع خرید سکیں گے۔ ابتدائی 50 دنوں کی مدّت کے ختم ہونے پر ہی یہ توسیعات خریدی جا سکیں گی۔ فی کورس توسیعات کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں کہ کتنی ہوں۔
س۔ میرے متعلقہ کورس کو مکمّل کرنے سے پہلے کورس تک رسائی کی مدّت ختم ہونے کی صورت میں کیا ہوگا؟ کیا میں بقیہ حصے کو ختم کرنے کے لئے بعد میں آ سکوں گا / گی؟
خواہ متعلقہ کورس کی مدّت ختم ہونے کو کچھ وقت ہی کیوں نہ گزر گیا ہو، آپ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا وہیں سے سلسلہ جاری رکھنے کے لئے 30 دن کی ایک توسیعی مدّت خرید کریں۔
ادائيگی بابت سوالات
س۔ کیا کسی کورس میں اندراج کے لئے مجھے رقم ادا کرنی ہوگی؟
ہاں۔ Through the Scriptures ٹُرُتھ فار ٹوڈے کا ایک شاہکار ہے جو کثیر الجہت غیر منافع بخش ادارہ ہے اور عالمگیر عقیدہ بشارت نجات کے لئے وقف ہے۔ اس حجم کے کسی بھی پروگرام پر قابل غور لاگت آتی ہے۔ آپ کے خریدے گئے ہر کورس کی مدد سے، آپ اس پروگرام کو مستقل برقرار رکھنے اور اس کی حمایت میں ہماری مدد کریں گے، تاکہ ہم نیا مواد تیار کر سکیں، اور اس مواد کا ترجمہ کروا سکیں تاکہ دیگر زبانوں کے لوگ بعینہ آپ کی طرح اِن بڑے کورسز کا مطالعہ کر سکیں۔
س۔ کسی بھی کورس میں اندراج کے عوض کتنی رقم خرچ کرنی ہوگی؟
ہر کورس کی قیمت کو واضح طور پر “اندراج” کے بٹن کے ہمراہ لکھ دیا گیا ہے، اور جو قیمت آپ لکھی ہوئی دیکھ رہے ہیں ہم وہی چارج کریں گے۔ فی کورس بتائی گئی واحد فیس کے علاوہ ہم کوئی دوسری فیس چارج نہیں کریں گے۔ متعلقہ قیمت باہم مختلف ہیں کہ ان کا دار و مدار دنیا کے اس خِطّے پر ہے کہ جہاں سے آپ ہماری سائٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی قیمتیں مقرّر کرتے وقت ہر قوم کے اقتصادی وسائل پر خوب غور و خوض کیا ہے، کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ اس پروگرام کو پیش کرنے میں اخراجات کا توازن کچھ یوں برقرار رکھا جائے کہ جو لوگ انجیل کا مطالعہ کرنے کے خواہشمند ہیں ان کے لئے اس راہ میں کوئی مالی رکاؤٹ نہ آ کھڑی ہو۔ اس سلسلے میں ہم آپ کے اِدراک دور اندیشی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
س۔ ہر کورس کے لئے مجھے ادائيگی کب کرنی ہوگی؟
آپ ہر کورس کے لئے فرداً فرداً اس وقت ادائيگی کریں گے جب آپ اس کورس میں اندراج کروانے کے لئے آمادہ ہوں گے۔ دیگر کورسز میں خود بخود آپ کا اندراج ہوگا اور نہ ہی خود بخود اس کے چارجز منہا ہوں گے۔
ادائيگی کے کون سے طریقے دستیاب ہیں؟
ہم ویزا، ماسٹر کارڈ، امریکن ایکسپریس، جے سی بی، ڈسکور، اور ڈائنرز کلب سے ادائيگی کو قبول کرتے ہیں۔ اگر آپ کا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ مندرجہ ذیل میں سے کسی علامتی نشان کا حامل ہے، تو ان کورسز میں اندراج کی غرض سے آپ کا کارڈ استعمال ہو سکے گا:
س۔ کیا میں اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کر سکتا / سکتی ہوں خواہ میں امریکی ڈالر کے علاوہ کسی دوسری کرنسی سے ادائيگی کروں؟
اکثر بینکوں کے کریڈٹ کارڈ کی کمپنیاں کسی دوسرے ملک کی کرنسی میں ہر خریداری کی اجازت دیتی ہیں، جبکہ آپ کا کارڈ سے اس کی متبادل رقم آپ کی اپنی کرنسی میں منہا کر لی جائے گی۔ مدّ نظر رہے کہ ممکن ہے آپ کے کارڈ سے زر مبادلہ کے لئے کچھ فیس منہا کی جائے۔
کسی کورس کو لینے کی بابت سوالات
س۔ میرے کورس لینے کی صورت میں مجھے کیا توقع رکھنی چاہئے؟
یہ کورسز مطالعہ پر مبنی ہوتے ہیں، اور ان کا محور ڈیجیٹل نصابی کتاب ہوتی ہے جسے ہم “متن مطالعہ” کہہ کر پکارتے ہیں۔ متعلقہ کورس کو مکمل کرنے کے لئے آپ کے پاس 50 دن ہوں کے، لیکن آپ خود کو کس رفتار سے چلانا چاہتے ہیں یہ آپ کے اپنے اوپر منحصر ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے، ہمارے کورس کے مندرجات کا نمونہ والا صفحہ ملاحظہ کریں۔
س۔ کیا کورس کے مندرجات کے کچھ نمونے موجود ہیں؟
ہاں! ہمارے کورس کے مندرجات کا نمونہ والا صفحہ ملاحظہ کریں۔
س۔ متون مطالعہ کیا ہیں؟
ہر کورس کا متن مطالعہ ایک ڈیجیٹل نصابی کتاب ہوتی ہے بطور پی ڈی ایف فائل کے جو ٹرتھ فار ٹوڈے کے تفسیری سلسلے کے شماروں میں سے ایک شمارہ ہوتا ہے۔ ان کی پرنٹ شدہ صورت میں 350 سے 700 کے درمیان صفحات ہوتے ہیں، ان شماروں میں مقدس تحریروں کی تفسیر اور ان کا عملی اطلاق منضم ہوتے ہیں۔ یہ متون مطالعہ آئندہ سالوں میں آپ کے مذہبی کتب خانے کا ایک گراں قدر جزو شمار ہوگا۔
س۔ ہر کورس کے اختتام پر میں متعلقہ متن مطالعہ کا کیا کروں گا / گی؟
متعلقہ متن مطالعہ اور دیگر قابل ڈاؤن لوڈ مواد جو آپ کو اس کورس کے دوران ملتے رہیں گے کورس کے بعد وہ آپ کے اپنے پاس محفوظ رکھنے اور استعمال کے لئے ہوں گے۔ ان فائلوں کو ہر کورس کے اختتام سے پہلے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کو یقینی بنا لیں۔
س۔ کیا اس متن مطالعہ کی کوئی پرنٹ شدہ نقل ممکن الحصول ہے؟
ان متون مطالعہ کی مجلّد پرنٹ شدہ کاپیاں صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہیں۔ متحدہ امریکہ میں مقیم طلبہ کو جو متعلقہ کورس کو انگریزی میں لیں گے خود بخود ہر کورس کے لئے متعلقہ ڈیجیٹل کاپی کے علاوہ ایک پرنٹ شدہ کتاب بھی ملے گی۔ اس پرنٹ شدہ کتاب اور اس کو بذریعۂ ڈاک پہنچانے کی لاگت اس کورس کی امریکہ کے لئے دی گئی قیمت میں شامل ہوتی ہے۔ کسی کورس میں آپ کے اندراج کروانے کے موقع پر آپ سے آپ کا ڈاک پتہ بھی فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔
برائے مہربانی مدّ نظر رہے کہ متعلقہ کورس کے لئے مقرّرہ 50 دن کی مدّت کا آغاز بوقت اندراج ہی ہو جائے گا۔ چنانچہ، ہم تجویز کرتے ہیں کہ پڑھائی شروع کرنے سے پہلے اپنی پرنٹ شدہ کاپی کے موصول ہونے کا انتظار مت کریں۔
بین الاقوامی ڈاک پر انتہائی لاگت کی وجہ سے، متحدہ امریکہ سے باہر رہنے والے طلبہ کو صرف ڈیجیٹل متن مطالعہ موصول ہوگا۔ اگر آپ ڈاک پر آنے والی انتہائی لاگت کے باوجود انگریزی میں کوئی پرنٹ شدہ کاپی خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ staff@resourcepublications.net پر ای میل کر کے یا 1-501-305-1472 پر کال کر کے Resource Publications سے رابطہ کر سکتے ہیں (مذکورہ فون نمبر کے شروع میں آپ کو اپنے ملک کا بیرونی کوڈ شامل کرنا ہوگا)۔
س۔ کیا اس متن مطالعہ کی ایک کاپی میں خود سے پرنٹ کر سکتا / سکتی ہوں؟
آپ اپنے ذاتی استعمال کے لئے متعلقہ متن مطالعہ کی ایک کاپی پرنٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اس متن مطالعہ کو یا اس کی کاپی کسی دوسرے کو دینے کے مُجاز نہیں۔ مدّ نظر رہے کہ ہر متن مطالعہ حجم کے لحاظ سے سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہوتا ہے، لہذا آپ کے خود سے اسے پرنٹ کرنے میں کافی اِنک اور کاغذ استعمال میں آئے گا۔
س۔ ان کورسز کو گریڈز کیسے دیئے جاتے ہیں؟
متعلقہ پورے کورس میں آپ کی پیشرفت کا اندازہ پانچ حصوں پر مبنی امتحانات اور ایک حتمی یعنی جامع امتحان سے لگایا جائے گا۔ آپ کا حتمی کورس گریڈ ان تمام چھ امتحانات کی اوسط قرار دی جائے گی۔
س۔ کیا میرے گریڈز کی تحریری نقل موجود ہے؟
ہاں۔ جب آپ اس سائٹ میں لاگ اِنْ ہو چکیں گے، تو آپ اس ویب صفحہ کے بالائی دائیں جانب میرا اکاؤنٹ کے مینو کے تحت میرے گریڈز ملاحظہ کر سکیں گے
س۔ میں دوسرے طلبہ کے ساتھ باہمی رابطہ کیسے کر پاؤں گا / گی؟
آپ اس ویب سائٹ کے ذریعہ سے دیگر طلبہ سے براہ راست باہم رابطہ نہیں کر پائیں گے، بلکہ ہم پرزور تاکید کرتے ہیں کہ آپ کسی مقامی TTS اسکول یا اسٹڈی گروپ میں دیگر طلبہ کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ مفید مشوروں اور تجاویز کے لئے کوئی اسکول کیسے شروع کیا جائے کو ملاحظہ کریں۔
امتحانات بابت سوالات
س۔ کتنے امتحانات لئے جائيں گے؟
ہر کورس کے پانچ امتحانات اور ایک حتمی یعنی جامع امتحان لیا جائے گا۔
س۔ میں ہر امتحان کب دوں گا / گی؟
ان امتحانات کو دینے کا کوئی مقررہ وقت نہیں۔ آپ کے ہر حصے کے مواد کو پڑھ اور مطالعہ کر لینے کے بعد، تب کہیں جا کر آپ ہر اسوقت امتحان دے سکیں گے جب آپ آمادہ ہوں گے۔ مدّ نظر رہے کہ چھ کے چھ امتحانات دینے کے لئے آپ کے پاس 50 دن ہوں گے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ چھ کے چھ امتحانات مقرّرہ مدّت میں دے دیتے ہیں ہم اس راہ پر مستقل قائم رہنے کے لئے ایک رفتار گائيڈ فراہم کرتے ہیں۔
س۔ ہر امتحان میں کتنے سوالات ہوں گے؟
ہر امتحان میں 50 تک سوالات ہوں کے جنہیں بلا ترتیب ایک نسبتاً کافی بڑے مجموعۂ سوالات میں سے منتخب کیا جائے گا۔
س۔ ان امتحانات میں کس طرح کے سوالات پوچھے جائیں گے؟
امتحان میں آنے والے سوالات متعدد جوابات میں سے صحیح کو منتخب کرنے اور صحیح / غلط سوالات کا مرکّب ہوں گے۔ متعدد جوابات میں سے صحیح کو منتخب کئے جانے والے سوالات میں، ہم ایک سوال قائم کر کے آپ سے متعدد آپشنز میں سے صحیح جواب کو منتخب کرنے کا کہیں گے۔ صحیح / غلط سوالات میں، ہم ایک جملہ بنائیں گے، تو آپ کو اپنی اس وقت تک کی تعلیم پر مبنی یہ نشاندہی کرنی ہوگی کہ آیا وہ جملہ صحیح ہے یا غلط۔ کچھ مثالی سوالات کو ملاحظہ کرنے کے لئے ہمارے کورس کے مندرجات کا نمونہ والے صفحہ کو ملاحظہ کریں۔
س۔ ان امتحانات میں کونسا مواد شامل ہوگا؟
ہر سیکشن کے لئے، ہم آپ کو کچھ صفحات تفویض کریں گے جو آپ کو پڑھنے ہوں گے، اور ہم ان صفحات سے سوالات قائم کریں گے۔ سوالات مفوّضہ مطالعہ کے ان حصوں سے ماخوذ نہیں ہوں گے کہ جنہیں “تطبیق” یا “مزید پڑھائی کے لئے” کا نام دیا گيا، اور نہ ہی تفسیری متن مطالعہ کے علاوہ کورس کے کسی دوسرے مواد سے ماخوذ ہوں گے۔ مذکورہ جامع امتحان میں پانچوں حصوں کے امتحانات کے بعینہ مواد شامل ہوں گے۔
س۔ ان امتحانات کی گریڈ بندی کب کی جائے گی؟
ان امتحانات کی گریڈ بندی آپ کے متعلقہ امتحان کو مکمل کرنے اور “جوابات جمع کروائيں” پر کلک کرنے کے فوراً بعد ہی ہو جایا کرے گی۔
س۔ کیا میں دیکھ سکوں گا / گی کہ میں نے امتحان کے کونسے سوالات کے جوابات نہیں دیئے؟
ہاں۔ ہم نشاندہی کریں گے کہ آپ سے کون سے سوالات رہ گئے ہیں کیونکہ یہ سیکھنے کا آپ کے لئے ایک زبردست موقع ہوگا۔ متن مطالعہ کے اس حصّہ کو دوبارہ جا کر دیکھتے ہوئے کہ جہاں متعلقہ جواب مل سکتا ہو اس موقع سے بخوبی استفادہ کریں۔ نیز یاد رکھیں کہ بعینہ وہی سوال جامع امتحان میں دوبارہ آ سکتا ہے۔
س۔ کیا ان امتحانات کا مقررہ محدود وقت ہوگا؟
نہیں۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ ہر سوال کا بغور جائزہ لینے کے لئے جتنا وقت آپ کو چاہئے اتنا لیں۔
س۔ کیا ان امتحانات کی تیاری میں مدد کے لئے کوئی مطالعاتی گائيڈ ہوگی؟
ہاں۔ پانچ مطالعاتی گائيڈز ہوں گی جن میں کلیدی اصطلاحات اور وہ تصوّرات شامل ہوں گے جن کو آپ کو اپنے امتحان کے لئے جاننا چاہئے۔ آپ کو ان پانچوں مطالعاتی گائيڈز کا مطالعہ کرنا ہوگا تاکہ جامع امتحان کی تیاری پکڑ سکیں۔ مطالعاتی گائيڈ کے نمونے کے لئے ہمارا کورس مندرجات کا نمونہ والا صفحہ ملاحظہ کریں۔
س۔ کیا میں امتحانات دیتے وقت اپنی انجیل، نوٹس یا دیگر امدادی وسائل کو بروئے کار لا سکوں گا / گی؟
نہیں، ضروری ہوگا کہ آپ اپنی انجیل، نوٹس، اور مطالعاتی مواد اپنے امتحان کو شروع ہونے سے پہلے خود سے دور کہیں رکھ آئيں۔
س۔ اگلے حصے میں جانے کے لئے مجھے کسی بھی امتحان میں کم از کم کتنا اسکور بنانا ہوگا؟
طلبہ پر لازم ہوگا کہ وہ ہر امتحان میں کم از کم 70% کا اسکور کریں تاکہ وہ اس کورس کے اگلے حصے میں جا سکیں۔ چونکہ ہمارے اسکول کا ہدف یہ ہے کہ آپ متعلقہ مواد کو یاد کر لیں، لہذا آپ کے پاس مزید پڑھائی کرنے اور 70% سے کم اسکور کرنے کی صورت میں اس امتحان کو دوبارہ دینے کا موقع ہوگا۔ جب بھی آپ امتحان دیں گے ہر مرتبہ سوالات کو بلا ترتیب منتخب کیا جائے گا، لہذا بعض سوالات بعینہ وہی نہیں ہوں گے جیسے کہ آپ کے پہلے امتحان میں آئے ہوں گے۔ اگلے حصے میں جانے کے لئے جتنے امتحانات بھی ضروری ہوئے آپ دے سکیں گے، لیکن ہماری حوصلہ افزائی اسی میں ہوگی کہ انتھک محنت سے پڑھائی کر کے پہلی ہی مرتبہ میں پاس ہو جائيں کیونکہ یہ سسٹم جتنی مرتبہ بھی آپ امتحان دیں گے ان سب کا ریکارڈ رکھے گا۔ مد نظر رہے کہ آپ کو جامع امتحان دوبارہ دینے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
س۔ کیا پہلے ہی 70% یا زیادہ نمبروں سے پاس کر لینے کی صورت میں کسی امتحان کو میں دوبارہ دے سکوں گا / گی؟
نہیں۔ جیسے ہی آپ کوئی امتحان کم از کم 70% سے پاس کر لیتے ہیں، وہی گریڈ حتمی شمار ہوگا۔
س۔ جامع امتحان کو میں دوبارہ کیسے دے سکوں گا / گی؟
ہم آپ کو پانچ حصوں کے امتحانات کو اسوقت تک دیتے رہنے کا موقع دیں گے جب تک آپ پاس نہیں ہو جاتے تاکہ متعلقہ مواد کو یاد کرنے میں آپ کی مدد ہو سکے۔ تاہم، جامع امتحان میں حتی اگر آپ70% سے کم نمبر بھی لیں گے تب بھی آپ اسے دوبارہ نہیں دے سکیں گے۔ یہ آخری امتحان اس بات کا حقیقی اندازہ لگائے گا کہ اس کورس سے ابتک آپ نے کیا حاصل کیا۔
س۔ اگر کسی امتحان کے دوران میرے کمپیوٹر میں کوئی خرابی درپیش ہو جاتی ہے یا میرا انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہو جاتا ہے تو کیا ہوگا؟
جیسے ہی درپیش مسئلہ حل ہو جائے گا آپ متعلقہ امتحان کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ کنکشن وقتاً فوقتاً منقطع ہوتا رہتا ہے، تو آف لائن رہتے ہوئے وہ امتحان دے سکتے ہیں اور پھر اپنا کنکشن دوبارہ بحال ہونے پر اپنے جوابات جمع کروا دیں۔
تکنیکی نوعیت کے سوالات
س۔ اس ویب سائٹ سے استفادہ کرنے کے لئے کمپیوٹر کی کم سے کم کیا شرائط ہیں؟
ہماری ویب سائٹ کو مشہور بنیادی براؤزرز (گوگل کروم، فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر، آپرا، یا سفاری) میں سے ہر ایک کے کم از کم تین آخری ورژنز پر کارگر ثابت ہونے کی جہت سے بنایا گیا ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں ان میں سے کسی بھی براؤزر کو چلایا جا سکے، تو آپ اس آن لائن اسکول تک رسائی بھی حاصل کر سکیں گے۔ ایک عام علامت کے طور پر، اگر آپ اپنے کمپیوٹر کی مدد سے اس سائٹ کے عوامی صفحات کو ملاحظہ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ کورس مواد کا نمونہ ڈاؤن لوڈ کر کے ملاحظہ کر پا رہے ہیں، تو بظاہر آپ اپنے کمپیوٹر کی مدد سے اس آن لائن اسکول تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہوں گے۔
س۔ کیا انٹرنیٹ کنکشن پاس نہ ہونے کی صورت میں میں مطالعہ کر سکوں گا / گی؟
ان فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے، امتحانات دینے، اور اس پورے کورس میں یکے بعد دیگرے پیش رفت کے لئے آپ کو ایک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت پیش آئے گی۔ اپنے زیادہ تر وقت کو آپ متن مطالعہ کو پڑھنے اور اس کے امتحان کی تیاری میں صَرف کریں گے، اور یہ کام آپ متعلقہ متن مطالعہ اور کسی مخصوص حصے کی مطالعاتی گائيڈ کو ڈاؤن کرتے ہی آف لائن بھی انجام دے سکیں گے۔
س۔ کیا Through the Scriptures کے ہمراہ پڑھائی کرنے کے لئے میں اپنا ٹیبلیٹ یا موبائل استعمال کر سکوں گا / گی؟
ہماری ویب سائٹ کو مشہور بنیادی موبائل آپریٹنگ سسٹم (جیسے اینڈرائيڈ اور iOS) کے کم از کم تین آخری ورژنز پر کارگر ثابت ہونے کی جہت سے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو PDF فائلیں ملاحظہ کرنے کی سہولت بھی پیدا کرنی ہوگی، جس کے لئے متعدد ایپس دستیاب ہیں، جن میں متعدد مفت بھی شامل ہیں۔ اگر آپ کے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ میں انہیں استعمال کرنے کی سہولت موجود ہے، تو اسے آپ اس آن لائن اسکول کے لئے استعمال کر سکیں گے۔ ایک عام علامت کے طور پر، اگر آپ اپنی ڈیوائس کی مدد سے اس سائٹ کے عوامی صفحات کو ملاحظہ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ کورس مواد کا نمونہ ڈاؤن لوڈ کر کے ملاحظہ کر پا رہے ہیں، تو بظاہر آپ اپنی ڈیوائس کی مدد سے اس آن لائن اسکول تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہوں گے۔
س۔ کیا میرے اکاؤنٹ سے جُڑے میرے پاس ورڈ یا اس کے ای میل ایڈریس کو میں تبدیل کر سکوں گا / گی؟
آپ اپنا ای میل ایڈریس یا پاس ورڈ یہاں پر تبدیل کر سکیں گے۔
س۔ میں متن مطالعہ کو دیکھ نہیں پا رہا / رہی، یا یہ صحیح سے ظاہر نہیں ہو رہا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
ان ڈیجیٹل متون مطالعہ کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب بنایا گیا ہے۔ آپ کو ان فائلوں کو کھولنے کے لئے ایک پی ڈی ایف ریڈر کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ کو کسی پی ڈی ایف کو کھولنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، یا اگر آپ کو اسکرین پر ٹھیک سے دکھائی نہیں دے رہا، جیسے تحریر پر سفید خانے بنے ہوئے آ رہے ہیں، تو ہم تجویز کریں گے کہ مفت Adobe Reader کے حالیہ ورژن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
س۔ یہ ویب سائٹ صحیح سے کام نہیں کر رہی۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
سب سے پہلے، یہ یقینی بنائیں کہ آپ گوگل کروم، فائر فاکس، سفاری، یا آپرا کا بالکل نیا ورژن چلا رہے ہیں۔ اس کے باوجود مسئلہ برقرار رہنے کی صورت میں، برائے مہربانی ہمارے معاونت کے صفحے پر اس خرابی کی اطلاع دیں۔ برائے مہربانی خرابی کی اطلاع دیتے وقت مخصوصاً اس خرابی کے بارے میں بتائيں۔ اپنے براؤزر کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں، کمپیوٹر پر جو آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں (مثلاً، ونڈوز 8 یا میک آپریٹنگ سسٹم 10.10 یوسیمائٹ)، اس صفحے کا ویب ایڈریس جس میں یہ خرابی نظر آئی، درپیش مسئلے کی کوئی خاص صفت، یا ہر اس کارروائی کو بھی شامل کریں جس کی وجہ سے ممکن ہے یہ خرابی پیدا ہوئی ہو۔
س۔ کیا میری ذاتی معلومات کو تحفّظ دیا جائے گا؟
ہم یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کی ذاتی معلومات محفوظ ہے ہر اقدام اٹھاتے ہیں۔ آپ کے کمپیوٹر سے ہماری ویب سائٹ تک کا کنکشن مرموز ہوتا ہے اور اسے SSL ٹیکنالوجی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ آپ کی مالیاتی معلومات کو ہمارے سَروَرز پر ہرگز ذخیرہ نہیں کیا جاتا، جبکہ آپ کی ادائيگی کا عمل بھی ایک قابل اعتماد، صنعتی معیار کا حامل طریق کار ادائيگی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
معاونتی سوالات
جس کورس کو میں نے کبھی شروع کیا تھا میں اس کا دوبارہ آغاز کیسے کر سکتا / سکتی ہوں؟
اگر آپ نے اب تک لاگ اِن نہیں کیا ہے، تو اس ویب صفحہ کے بالائی دائيں حصے میں لاگ اِن کے لنک کی مدد سے ایسا کریں، یا اگر آپ پہلے ہی لاگ اِن کر چکے ہیں، تو اس ویب صفحہ کے بالائی دائيں حصے میں موجود میرا اکاؤنٹ پر کلک کریں۔ اس میرا اکاؤنٹ کے صفحے سے، اس سرخ بٹن کو کلک کریں جس کو کورس جاری رکھیں کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس سے آپ اپنے حالیہ کورس کے پہلے صفحے پر چلے جائيں گے۔ وہاں سے، آپ اسی مرحلے کا انتخاب کر سکیں گے جسے آپ نے چھوڑ دیا تھا۔
س۔ کیا جس کورس کو میں نے پہلے ہی مکمّل کر لیا ہو اسے میں دوبارہ لے سکتا / سکتی ہوں؟
نہیں۔ تاہم، ہم آپ کی اس بابت حوصلہ افزائی کریں گے کہ جب بھی آپ جو کچھ سیکھ چکے ہیں اسے دماغ میں تازہ کرنا چاہیں تو متعلقہ متن مطالعہ کو دوبارہ جا کر دیکھ لیا کریں۔
س۔ مجھ سے میرے متن مطالعہ کی ڈیجیٹل کاپی گُم ہو گئی ہے۔ ایک دوسری کاپی میں کیسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا / سکتی ہوں؟
متعلقہ کورس میں آپ کے حالیہ اندراج کے دوران اس کورس کے پورے مواد تک آپ کو مکمّل رسائی حاصل رہے گی۔ آپ متعلقہ متن مطالعہ کو اپنے حالیہ کورس میں آغاز والے صفحہ سے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ شدہ فائلوں کو کسی محفوظ مقام پر ذخیرہ کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ ان تک آپ کی رسائی کی مدّت ختم ہونے کے باوجود آپ کے پاس یہ موجود رہیں۔ اس کے علاوہ ہماری تجویز یہی ہوگی کہ کمپیوٹر میں کسی خرابی واقع ہونے کی صورت میں ان فائلوں کے آپ کے پاس موجود نہ ہونے سے بچنے کے لئے آپ ان کی بیک اَپ کاپیاں بنا لیں۔
مجھ سے میرے متن مطالعہ کی ڈیجیٹل کاپی گُم ہو گئی ہے جبکہ میری کورس تک رسائی کی مدّت ختم ہو گئی ہے۔ میں ایک دوسری کاپی کیسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا / سکتی ہوں؟
متعلقہ کورس کی مدّت استعمال ختم ہونے کے بعد مواد تک رسائی کی واحد راہ ایک مختصر فیس ادا کر کے متعلقہ کورس کی تجدید عمل میں لانا ہوگی۔ ایسا آپ میرا اکاؤنٹ والے صفحہ پر سے کر سکیں گےس۔ اگر فی الحال آپ کسی دوسرے کورس میں اندراج کروا چکے ہیں، تو ضروری ہے کہ اس دوسرے والی کی تجدید کر پانے سے پہلے آپ کو لازماً حالیہ کورس کو اختتام تک پہنچانا ہوگا، کیونکہ بیک وقت آپ صرف ایک ہی کورس میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ اپنے کورس کی تجدید کروا لیں گے، آپ مزید اپنے پاس موجود نہ رہنے والی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس کورس کے ضمن میں آنے والے کسی بھی صفحہ پر دوبارہ جا سکیں گے۔
س۔ مجھے اپنا پاس ورڈ بھول گیا۔ میں دوبارہ اپنے اکاؤنٹ میں کیسے وارد ہو سکتا / سکتی ہوں؟
آپ اپنے پاس ورڈ کو یہاں از سر نو ترتیب دے سکیں گے۔ جیسے ہی آپ اپنا ای میل ایڈریس یا یوزر نام درج کریں گے، ہم آپ کو آپ کا پاس ورڈ از سر نو ترتیب دینے کے حوالے سے ایک لنک پر مشتمل ای میل اِرسال کریں گے۔
سائن اَپ کے دوران بروئے کار لانے والے ای میل اکاؤنٹ تک مزید اب میری کوئی رسائی نہیں۔ میں دوبارہ اپنے اکاؤنٹ میں کیسے وارد ہو سکتا / سکتی ہوں؟
اگرچہ اپنے پرانے ای میل اکاؤنٹ تک مزید آپ کی رسائی ممکن نہیں، تاہم آپ اپنا پُرانا ای میل ایڈریس درج کر کے اس ویب سائٹ میں لاگ اِن کر سکیں گے۔ پھر، میرا اکاؤنٹ والے صفحے سے، اپنا پاس ورڈ اور اکاؤنٹ تفصیلات میں ترمیم کریں کا انتخاب کریں تاکہ اپنے اکاؤنٹ کو کسی نئے ای میل ایڈریس سے تبدیل کر سکیں۔ اس کے بعد سے آپ اس ویب سائٹ میں اپنے نئے ای میل ایڈریس کے ساتھ لاگ اِن کر پائیں گے۔
کیا میں اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر کر سکتا / سکتی ہوں؟
نہیں۔ ہر شخص کو اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
س۔ کیا میں اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے فرد کو منتقل کر سکتا ہوں؟
نہیں نہیں۔ ہر شخص کو اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
س۔ مجھے معاونت کہاں سے مل سکے گی؟
برائے مہربانی ان اکثر پوچھے جانے والے سوالات میں ہی جا بجا تلاش کریں تاکہ یہ یقینی بنا سکیں کہ ہم پہلے سے آپ کے سوال کا جواب نہیں دیا ہوا۔ اگر آپ کسی مقامی TTS اسکول یا اسٹڈی گروپ کا حصہ ہیں، تو آپ اس گروپ کے صدر یا کسی دوسرے گروپ کے ممبران سے مدد طلب کر سکیں۔ اس کے باوجود آپ ہمارے معاونت والے صفحہ سے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔