مسیح کی زندگی ، ۱
ہر مسیحی کو انجیلوں کے حوالے پڑھنے سے جوش میں آ جا نا چاہئے۔ یسوع کی زندگی کے واقعات کو وقت کے اُن دورانیوں میں رکھنے سے ، جس میں وہ ہوئے ، ڈیوڈ ایل رُوپر ہمیں ایک سیکھنے کے تجربے سے گُزارتا ہے جو یسوع کی مندرج زندگی کے ہرحصہ کو دیکھتا ہے ، اُس کے کلام، گفتگوؤں اور کاموں کا احاطہ کرتے ہوئے اور اُن کا روز مرہ کی زندگی پر اطلاق ، پڑھنے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہ وہ زندگی کو اُس طرح گُزاریں جیسے مسیح نے گُزاری تھی۔ رُوپر مسیح کی زندگی کو اپنے فلسطین کے جُغرافیہ، اُس کے لوگوں کی روایات اور اطوار، لوگوں کے مُختلف گروہوں کی الفاظی تصاویر کیساتھ جو یسوع کے گرد تھے ، اُنہیں ہمارے دلوںمیں گھر کرتا ہے۔ یہ کورس ہمارے سامنے نہ صرف وہ پیغام لاتا ہے جو مسیح باپ سے ہمارے پاس لایا بلکہ وہ ساعتیں اور آوازیں بھی، گرد اور رہنے سہنے کے اطوار بھی، دن اور راتیں بھی ، جو اُس کی زندگی کا ماحول بناتے تھے ۔ کوئی بھی جو اِس کورس اور اِس کے بعد کی عبارت کو غور و فکر سے پڑھتا ہے ، وہ وہی انسان رہ سکتا ہے ۔ جو مسیح میں چلنے کے بعد ، اُس کی تعلیم کو سُننے کے بعد، اُس کو اپنے دور کے لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کرتے دیکھنے کے بعد اور اُس کی موت اور جی اُٹھنے کو دیکھنے کے بعد بدلا ہُوا انسان نہ رہ سکے۔